۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی نیوز ایجنسی وفاق ٹائمز کے اردو ویب سائیٹ کا افتتاح

حوزہ/ موسسہ امام المنتظر قم کے پرنسپل اور وفاق ٹائمز کے منیجنگ ڈائریکٹر حجۃ الاسلام والمسلمن محمد حسن نقوی نے امام المنتظر ہال میں منعقدہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا آفیشل خبررساں ادارہ وفاق ٹائمز کے اردو زبان سیکشن کی باضابطہ افتتاحی تقریب عمل میں آئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، موسسہ امام المنتظر قم کے پرنسپل اور وفاق ٹائمز کے منیجنگ ڈائریکٹر حجۃ الاسلام والمسلمن محمد حسن نقوی نے امام المنتظر ہال میں منعقدہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا آفیشل خبررساں ادارہ وفاق ٹائمز کے اردو زبان سیکشن کی باضابطہ افتتاحی تقریب میں ولادت حضرت زہرا (س) اور عشرہ فجر انقلاب اسلامی کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات اور حوزہ علمیہ کے مشن کو پھیلانے کے لئے یہ اقدام جو کہ علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے شروع کیا انتہائی قابل قدر اور عظیم عمل ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قم میں وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین اصغر علی سیفی نے کہا کہ دینی مدارس کا مشن رسول مکرم اسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم، علوی اور اہل بیت علیہم السلام کے مشن کے مطابق ہے اور واقعتاً ہمیں دور حاضر میں اور رسول خدا (ص) کا جو کردار تھا اسے ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ آج حوزہ علمیہ، اساتذہ اور طلباء پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہے، اہل بیت علیہم السلام اور انقلاب کے حامی اور دشمن دونوں کی نظریں حوزہ علمیہ پر جمی ہوئی ہیں اور منتظر ہیں کہ حوزہ علمیہ کا دنیا کیلئے کیا مشن ہے ؟ اس سلسلے میں حوزہ مختلف زبانوں میں میڈیا کے ذریعے اپنی آواز پہنچانے میں کردار ادا کر سکتا ہے ۔

اس افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے "وفاق تائمز" کے چیف ایڈیٹر ابراہیم صابری نے بھی کہا کہ علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی آرزو تھی کہ وفاق ٹائمز کے عنوان سے ایک ایسا ادارہ بنایا جائے جو تمام دینی مدارس، دینی مراکز اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی ترجمانی کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر سرپرستی کسی بھی سیاسی، مسلکی اور دیگر تعصبات کے بغیر تمام دینی مدارس، علماء اور دینی مراکز کی ترجمانی کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .